نئے جوہری معاہدے کے خلاف پاکستان کا سخت رویہ
جےسی سریش
آئی ڈی این، ان ڈیپتھ نیوز
ٹورونٹو-آئی ڈی این- پاکستان نے بین الاقوامی دباوکے باوجود اس عالمی معاہدے پر دستخط کرنے سے نہایت سختی کے ساتھ انکار کردیا ہے، جس کا مقصد جوہری اسلحے میں استعمال ہونے والے انفجار پذیر مادے کی پیداوار پر پابندی عائد کرنا ہے۔ اپنے سخت مخالفانہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان نے اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ وہ تعطل کا رشکار ”یو این کانفرنس آن دس ارمامینٹ“ (اقوام متحدہ کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ- سی ڈی) کے دائرے سے باہر کسی بھی ایسے معاہدے سے متعلق گفت وشنید کا بائیکاٹ کرے گا، جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہو۔ ”سی ڈی“ مختلف سطحوں پر تخفیف اسلحہ سے متعلق گفت وشنید کا واحد فورم ہے۔